• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر  میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید