• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔

پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔

 پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا آج کا جلسہ جشنِ سندھو کے نام سے ہو گا، ہم تو اب بھی کہیں گے کہ وکلاء ہمارے جلسے میں آئیں اور فتح کاجشن مل کر منائیں۔

قومی خبریں سے مزید