• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور  پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

قومی خبریں سے مزید