• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 10 سال بعد فلموں میں واپسی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلم جانے تو ۔۔جانے نہ  سے شہرت پانے والی عمران خان 10 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  عمران خان 10 سال کے بریک کے بعد ایک نئی فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئے ہیں، اس فلم کا اسکرین پلے رائٹر دانش اسلم نے تحریر کیا ہے۔

نئی آنے والی فلم کا نام ادھورے ہم ادھورے تم بتایا جا رہا ہے جو ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہو گی۔

اس فلم میں عمران خان کے ساتھ بھومی پانڈیکر اسکرین شیئر کریں گی۔

واضح رہے کہ 2015 ء میں فلم کٹی بٹی کی ناکامی کے بعد عمران خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید