• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی ریلی میں فائرنگ کے مجرم کو سزا سنادی گئی


وزیرآباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

3 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنا دیا۔

عدالت نےمجرم کو 4 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں مجموعی طور پر نواسی(89)سال قید کی سزا بھی سنائی۔

انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کی عدالت کےجج نعیم سلیم نے جرم ثابت ہونے پر  مجرم ملزم نوید کو عمر قید کی سزا سنائی۔  مجرم نوید کو ایک مرتبہ عمر قید پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی جبکہ دوسری مرتبہ عمر قید دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی متاثرہ فریق اور زخمی گواہ ہیں۔ لیکن 8 مرتبہ طلبی کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔ عدم پیشی پر عدالت نےبانی پی ٹی آئی کا حق صفائی ختم کرتے ہوئے مجرم نوید کو بانی پی ٹی آئی کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا نہیں سنائی۔

عدالت نے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان طیب بٹ اور وقاص کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران مجرم نوید نے فائرنگ کی تھی۔ جس سے بانی پی ٹی آئی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔جبکہ پی ٹی آئی کارکن معظم جاں بحق ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید