• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینہ سے علیحدگی کے وقت کاؤنسلنگ کے خلاف تھا، عامر خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے دوران شادی مشاورت (میریج کاؤنسلنگ) کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت کسی اجنبی سے اپنے ذاتی جذبات اور تعلقات پر بات کرنے کے خیال سے ناخوش تھے۔​

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے کہا، "جب رینا اور میں الگ ہو رہے تھے تو ہم تقریباً ڈیڑھ سال تک ایک شادی مشیر کے پاس گئے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ میں اس کے سخت خلاف تھا۔ میں نے رینا سے کہا، 'مجھے نہیں بولنا کسی اجنبی انسان کو کہ میرے کیا جذبات ہیں یا میرا آپ کا رشتہ کیا رہا ہے۔ میں کسی اجنبی کو کیسے اپنے دل کی بات اس کے سامنے رکھوں؟'"

تاہم رینا دتہ نے انہیں قائل کیا اور اس تجربے نے ان کی رائے بدل دی۔

عامر خان اور رینا دتہ نے 1986 میں شادی کی تھی اور 2002 میں علیحدگی اختیار کی۔ ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا جنید خان ہے جنہیں نے حال ہی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے جبکہ بیٹی آئرا خان ہیں۔ 

رینہ دتا سے طلاق کے بعد عامر خان نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، لیکن یہ شادی بھی 2021 میں ختم ہوگئی۔ دوسری اہلیہ سے عامر خان کے بیٹے آزاد خان ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید