• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانا پاٹیکر نے پروڈیوسر سے کھانے کے بعد برتن بھی دھلوائے، پریش راول

بالی ووڈ کے معروف اداکار پریش راول نے اسٹار اداکار نانا پاٹیکر کا پروڈیوسر کو کھانا کھلانے کے بعد برتن دھونے پر مجبور کرنے کا واقعہ سنادیا۔

69 سالہ پریش راول نے 74 سالہ نانا پاٹیکر کے حوالے سے کہا کہ وہ بالکل ہی الگ ہے، وہ لیجنڈ ہے، اس کی مٹی ہی الگ ہے۔

پریش راول اور نانا پاٹیکر نے کرانتی ویر، ویلکم، آنچ اور کمال دھمال مالامال سمیت کئی فلم میں ایک ساتھ پرفارمنس دی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں پریش راول نے دعویٰ کیا کہ نانا پاٹیکر پہلے کریکٹر آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے 1 کروڑ کا معاوضہ مانگا اور رقم وصول بھی کی، اس وقت فلم انڈسٹری میں بہت شور مچا کیونکہ ہیروز بھی اتنی رقم نہیں مانگتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کریکٹر آرٹسٹ کا احترام کیا جائے تو وہ صرف 1 روپے میں بھی کام کردے گا لیکن اگر وہ کسی رول کو انکار کردے تو پھر 10 کروڑ کی رقم بھی اُس کا فیصلہ نہیں بدل سکتی۔

معروف اداکار نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ نانا پاٹیکر نے ایک پروڈیوسر کو گھر بلایا، میں اس کا نام نہیں لوں گا، اُسے مٹن کھلایا اور پھر اُس سے برتن بھی دھلوائے۔

نانا پاٹیکر آخری بار 2024ء میں فلم ون واس میں نظر آئے تھے، فلم کو ناقدین نے سراہا لیکن باکس آفس پر اس کی پرفارمنس کمزور ثابت ہوئی۔

دوسری طرف پریش راول کی زیر تکمیل فلموں میں بھوت بنگلہ، ہیرا پھیری 3، ویلکم ٹو دی جنگل شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید