• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اقدامات، وزارت خارجہ غیر معمولی طور پر متحرک

اسلام آباد (فاروق اقدس)خدشات اور مفروضوں کی بنیاد پر بھارت کے پاکستان کے خلاف انتہائی سخت اقدامات، ملک بھر میں قومی اور سیاسی منظر یکسر تبدیل ہوگیا۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ غیر معمولی طور پر متحرک، بھارت کی جانب سے اقدامات کے بعد پاکستان میں تعینات عظیم ہمسیایہ دوست ملک چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ وہ پہلی سفارتی شخصیت تھے جو ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر پہنچے اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم مشاورت کی۔ 

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی وزارت خارجہ میں سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید