کَشت و خوں سے چاہئے بچنا اسے ہر حال میں
ورنہ پڑ سکتا ہے اس کا نام خونی ایشیا
اٹھتی رہتی ہے یہاں جنگ و جدل کی لہر کیوں
یہ جنوبی ایشیا ہے یا جنونی ایشیا
آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت کا جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے دفاعی اداروں نے ملک کا اچھا دفاع کیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارتی حملے نہیں رُکے، ہم پر حملے کیے گئے جس کاجواب دیا ہے۔
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی فضائی حدود کل 11مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی.
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جارحیت کے نیتجے میں جوابی کرروائی کرتے ہوئے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔
پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔