• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان


ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 4 مئی تک بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

ادھر 2 سے 5 مئی کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید