• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈنگ کیس، انور مجید کی بریت کی درخواست

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران اومنی گروپ کے انور مجید اور حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ آج شریک ملزم انور مجید نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور سمیت 20 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج ہوچکے ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، مقدمے سے بری کیا جائے۔

بینکنگ کورٹ نے ملزمان کے وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مقدمے کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید