• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، اسکردو گلگت کی 10 پروازیں منسوخ


پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئرلائن کی اسکردو اور گلگت کی آج 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو جانے والی 2 پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوئیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید