کوئٹہ میں تندور مالکان نے انتظامیہ سے مزاکرت کے بعد آج سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز کےلیے مؤخر کردی ہے۔
بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما رضا محمد نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ آج سے شروع ہونے والی ہڑتال مؤخر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجزیاتی کمیٹی 6 روز میں تندور کی روٹی کی قیمت طے کرے گی، جو بھی وزن مقرر ہوگا اس کے نرخ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تاہم اس دوران تندور مالکان ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ کی پابندی کرتے ہوئے تندوری روٹی 30 روپے میں فروخت کریں گے۔