کوئٹہ میں تندور مالکان کی جانب سے روٹی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخنامہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں تندور کی روٹی سرکاری نرخ 30 روہے کے بجائے 40 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے 360 گرام وزن کی تندور کی روٹی کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تندور کی روٹی کی قیمت میں کمی آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد کی گئی ہے۔