راولپنڈی میں 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دیا گیا ہے ان میں کینٹ، ٹیکسلا، سول لائن، صدر، گجر خان اور کہوٹہ سرکل شامل ہیں۔
ان کے علاوہ، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، کوٹلی ستیاں اور مری سرکل بھی ان میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانوں کو اختیارات فوجداری قوانین کی شق فور ون ایس کے تحت دیے گئے ہیں۔