• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری کا بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے معذور بچے کا علاج کروانے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کروانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ نے علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج پاکستان میں ؤکروانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر واپس آنے والے معذور بچے کا علاج اب پاکستان میں مکمل ہوگا، اخراجات کی فکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کرواؤں گا۔ پاکستانی غیور قوم ہیں، جو اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح دہشت گردی کا نشانہ بن گئے تھے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے کئی سفارتی قدم اُٹھائے، جس میں سے ایک سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔

واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید