• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووند نام دیو نے شیوانگی ورما سے رومانوی تعلق پر خاموشی توڑدی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی معروف اداکار گووند نامدیو نے اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کے بارے زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو رد کردیا ہے۔

بھارتی فلموں میں منفی کرداروں سے مشہور 71 سالہ اداکار گووند نے 32 سالہ اداکارہ سے اپنے تعلقات کی خبروں پر ردِ عمل دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووند نامدیو نے کہا کہ شیوانگی ورما کے ساتھ میرا خالصتاً پیشہ ورانہ تعلق ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور شیوانگی کے درمیان رومانوی تعلق کی افواہیں ہماری آنے والی فلم ’گوری شنکر گوہر گنج والے‘ کی ایک تشہیری پوسٹ سے پیدا ہوئی تھیں، وائرل تصویر جس نے ہمارے درمیان تعلق سے متعلق افواہوں کو ہوا دی وہ دراصل فلم کے پلاٹ کا حصہ تھی جس میں ایک بوڑھا آدمی ایک چھوٹی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی سودھا نامدیو ہی میری زندگی ہے اور میں اپنی اہلیہ کے علاوہ کسی اور سے محبت نہیں کرتا۔

اداکار کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلق پر مبنی مواد خالصتاً ایک سنیما بیانیہ تھا، یہ بیانیہ میری ذاتی زندگی کی عکاسی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ شیوانگی ورما نے سوشل میڈیا پر اداکار نامدیو کے لیے محبت کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کا نامدیو کے ساتھ ایک تصویر شئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمر صرف ایک ایک نمبر ہوتا ہے، محبت میں چھوٹی یا بڑی عمر معنی نہیں رکھتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید