• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پاپا کی پرنسز ہوں: اداکارہ حنا طارق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والد کی لاڈلی بیٹی یعنی پاپا کی پرنسز ہیں۔ 

اداکارہ حال ہی میں مشہور ڈراموں کے کردار سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہیں اور وہ مختصر وقت میں متعدد منصوبوں کا حصہ بن چکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں حنا طارق نے بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، لیکن میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اداکارہ بنوں، میری دلچسپی ڈراموں میں ہے، فلموں میں نہیں۔

حنا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے لاہور سے کراچی منتقل ہو کر کیریئر کو سنجیدگی سے اپنانا شروع کیا، مگر فیملی سے دوری اب بھی ستاتی ہے، میں روزانہ اپنے گھر والوں کو یاد کرتی ہوں، یہ ایک ایسی کمی ہے جس کا ابھی تک عادی نہیں ہو سکی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں فیملی پرسن ہیں اور زیادہ دوست نہیں بناتی، میں پاپا کی پرنسز ہوں، زیادہ وقت کزنز کے ساتھ گزارتی ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی گھر کے باہر ہی رکھتی ہوں۔

حنا طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محنت سے کام کرتی رہیں گی اور ڈرامہ انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام بنائیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید