اداکارہ نشو نے داماد جان ریمبو کے لیے محبت بھرے اشعار پڑھے۔
معروف فلمی اداکارہ نشو نے مشہور نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور ذاتی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔
نشو اپنی خوش مزاجی اور کھلے دل کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے دل کو چھو لینے والے اشعار پڑھے۔
نشو نے گفتگو کے دوران ایک عمومی مشاہدے پر مبنی مزاحیہ اشعار سنائے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شادی سے پہلے داماد بہت شیریں ہوتے ہیں، لیکن شادی کے بعد وہ خود کو برتر سمجھنے لگتے ہیں۔
لیکن جیسے ہی بات اپنے داماد جان ریمبو کی ہوئی، تو ان کا لہجہ مزید محبت بھرا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ریمبو جیسے انسان سے ہوجائے تو وہ بیٹی سب سے خوش نصیب ہے۔
ماضی میں کچھ وقت کےلیے نشو اور ریمبو کے درمیان کچھ رنجشیں بھی پیدا ہو گئی تھیں، خاص طور پر اس وقت جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد دوبارہ ان سے ملوایا، تاہم اب تمام رنجشیں ختم ہو چکی ہیں اور نشو نے ریمبو کی خوب تعریف کی ہے۔
نشو جی کے اس کلام اور ریمبو کےلیے محبت بھرے الفاظ نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی، صارفین نے اس رشتے کی خوبصورتی اور نشو کی صاف گوئی کو سراہا۔