• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس: 2 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

لاہور ہائی کورٹ آفس نے اپیلوں کو 8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو زیادتی کے کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید