• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمبڑیال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا الزام

پاکستان تحریکِ انصاف نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ  سمبڑیال میں ہی پی ٹی آئی کے ورکرز نکلے اور بڑا جلسہ کیا، سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے نمائندوں کو نکالا گیا، پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو مارا گیا اور تشدد کیا گیا، پولنگ اسٹیشن میں ن لیگ والے ہیں، ہمارےایجنٹس کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔

وقاص اکرم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن 10 میں جب پی ٹی آئی کے لوگ پہنچے تو پولنگ ایجنٹ نےاسٹیشن ہی بند کر دیا، چیف الیکشن کمشنر مدت مکمل ہونے کے باوجود بیٹھے ہیں تو کیا کر رہے ہیں؟ جو ہیلپ لائنز ان لوگوں نے بنائی ہیں وہ کل سے مصروف رکھی گئی ہیں، صبح سے کسی بھی اسٹیشن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی۔

قومی خبریں سے مزید