• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے گرنے کے اعتراف پر بھارتی دفاعی ماہر جنرل انیل چوہان پر برس پڑے

بھارتی دفاعی ماہر رشبھ واٹس انٹرویو میں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کرنے پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان پر برس پڑے۔

رشبھ واٹس نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس کو ٹیکنیکل غلطی کے سوال کا سامنا کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر بھیج دیا گیا، وہ بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کا سربراہ بھارت میں ہی ہے اور جگہ جگہ تقریریں کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی دفاعی ماہر نے یہ بھی کہا کہ جنرل انیل چوہان نے بھارتی ایئر فورس کے ایک سے زیادہ طیارے گرنے کی تصدیق تو کر دی ہے، مگر یہ بتانے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ کتنے بھارتی طیارے گرے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید