• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترک انٹیلیجنس ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی، داعش کمانڈر گرفتار

پاک ترک انٹیلیجنس ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار داعش کمانڈر اوزگرالتون—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاک ترک انٹیلیجنس ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار داعش کمانڈر اوزگرالتون—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اور ترک انٹیلی جنس ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر کی گرفتاری کے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی ٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے داعش کمانڈر کا نام اوزگرالتون ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید