سندھ کے ضلع کشمور میں ملزمان 8 سالہ بچے کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق کشمور میں گزشتہ رات ذوالفقار شاہ محلہ میں 12 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور 8 سالہ احد چھجن کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اہل خانہ پر تشدد کر کے تین افراد کو زخمی بھی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔