• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل، راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ڈی ایس پی

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جمعہ دین نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔

مبینہ ٹاؤن کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

مدعی مقدمہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ہے؟ اس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھ کر پہچانا۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس پراپرٹی سیل شدہ حالت میں جمع نہ کرائے جانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ تفتیشی افسر نے 2 یو ایس بی کیس پراپرٹی بنائی تھیں، کیس پراپرٹی سیل نہ ہونے سے شفافیت پر اثر پڑتا ہے۔

عدالت نے وکیل صفائی کے اعتراض پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا اور مقدمے کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید