• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 سینیٹرز کیساتھ پی پی پی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی ہے، سینیٹ میں پی ٹی آئی کے اس وقت 16 سینیٹرز موجود ہیں۔

سینیٹ میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 3 سینیٹرز ہیں۔

سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 3، مجلس وحدت المسلمین اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ اور سنی اتحاد کونسل کا بھی ایک ایک سینیٹر ہے اور 6 ارکان آزاد ہیں۔ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے 11 نشستیں خالی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ میں الیکشن نہیں ہوا تھا، سینیٹ میں سینیٹر تاج حیدر کے انتقال اور سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید