امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تصویر میں وہ پوپ کی طرح سفید لباس اور پوپ کی مخصوص ٹوپی پہنے نظر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے تصویر کو کوئی عنوان نہیں دیا۔ مگر چند دن پہلے پوپ کے جانشین کے سوال پر کہا تھا کہ وہ پوپ بننا چاہیں گے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مذاقاً کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے۔