• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا جنیوا میں ایران سے جوہری مذاکرات کے اگلے دور کیلئے تیار ہے، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری تجاویز کا مسودہ بھیج دیا تو ایران امریکا مذاکرات جمعے کو ہو سکتے ہیں۔

امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جوہری معاہدے کی مفصل ایرانی تجاویز 48 گھنٹوں میں مل جائیں تو جمعے کو مذاکرات متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکرات کار جنیوا میں ایران جوہری مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تیار ہیں۔

ادھر برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکیج میں امریکا کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید