• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر داؤد گوتھ میں 450 گرام کا دستی بم پھینکے جانے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر کے داؤد گوٹھ میں دستی بم حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکے سے موٹر سائیکل، ایمبولینس اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق ملیر داؤد گوٹھ میں ہوئے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اسی نوعیت کا دستی بم 28 مارچ کو قائد آباد پولیس ناکے پر بھی استعمال کیا گیا، جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق دونوں حملوں میں ایک ہی طرز کا دستی بم استعمال ہوا، واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید