کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے منصوبے شامل کئے جائیں گے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو، کراچی میں ٹریفک کا بڑھتا ہوا دبائو مختلف متبادل راستوں سے کم سے کم کیا جائے گا،وہ یہاں شہر کے مختلف علاقوں کے دورے میں متعلقہ افسران کو ہدایات دے رہے تھے ،وزیر بلدیات نے شاہراہ بھٹو پر جاری کام، کورنگی کاز وے، جام صادق برج، شاہ فیصل کالونی اور قائد آباد سمیت ان علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں آئندہ مالی سال کے لئے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جانا ہے۔