کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات اور پاکستان سے میچز کیلئے بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔شارجہ میں بنگلہ دیش ٹیم 17 اور 19 مئی کو یواے ای کےخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔ اس کے بعد ٹیم پانچ ٹی 20 میچز کیلئے21 مئی کو پاکستان پہنچنے گی۔سولہ رکنی اسکواڈ میں لٹن داس ( کپتان ) ،تنزید حسن، پرویز حسین ، سومیا سرکار ،نجم الحسن شنتو، توحید ہردوئے، شمیم حسین، ذاکر علی، رشاد حسین ،مہدی حسن میراز، تنویر اسلام، مستفیض الرحمن، حسن محمود، تنظیم حسن، ناہید رانا اور شرف الاسلام شامل ہیں۔