• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا، امریکی اخبار


امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بھارت کو دو ٹوک پیغام دینے کی تعریف کردی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے طاقتور شخص جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا اور بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی خصوصاً مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے آرمی چیف میدان عمل میں آگئے۔

اخبار نے لکھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمیشہ پس پردہ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد جنرل عاصم منیر کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ موقف تشکیل دیا ہے۔

امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستانی آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں کئی بار قیام پاکستان کا سبب بننے والے دو قومی نظریے کا ذکر کیا، جمعرات کو ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے فوجیوں سے خطاب کیا، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید