• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطانز آخری میچز میں پرستاروں کو مسکراہٹ لوٹانے کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹین میں پیر کو ملتان اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگی ۔ آٹھ میں سے سات میچ ہارنے کے بعد ملتان پلے آف سے آئوٹ ہوچکی ہے، پشاور زلمی کو پلے آف میں جانے کیلئے جیتنا ضروری ہے۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کی کوشش ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے سامنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری دو میچز جیت کر اس پی ایس ایل کا اختتام کرے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی ، چاہتے ہیں کہ آخری دونوں میچز جیت کر اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکیں۔

اسپورٹس سے مزید