• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا کے کنسرٹ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

خاتون موسیقار لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم کی دھمکی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

برازیل کے کوپاکا بانا بیچ پردنیا کا سب سے بڑا خاتون موسیقار کا کنسرٹ ہوا، جس میں ڈھائی ملین یعنی 25 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی۔

39 سالہ لیڈی گاگا کے شو میں موسیقی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے خاتون کے کنسرٹ میں شرکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گلوکار نے بزاریل کے بیچ پر اپنے البم ’مے ہیم‘ کی تشہر کےلیے کنسرٹ رکھا، جس کا عنوان ’مے ہیم ایٹ دی بیچ‘ تھا، جس میں شرکت فری تھی۔

بم کی دھمکی ملنے کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد نے گلوکارہ کو دیکھنے اور سننے کےلیے تاریخی بیچ کا رخ کیا، رپورٹ کے مطابق خاتون پرفارمر کے کنسرٹ میں مفت شرکت کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ریہانا جیسی گلوکاروں کے شوز سے یہ 25 گنا بڑا تھا، اس سے قبل 2006ء میں اسی بیچ پررولنگ اسٹونز نے ڈیڑھ ملین یعنی 15 لاکھ مداحوں کے سامنے پرفارمنس دی تھی جبکہ میڈیا نے 2024ء میں اپنی ٹور کے دوران 16 لاکھ مداحوں کی موجودگی میں کنسرٹ کیا تھا۔

اس سے قبل 3 کنسرٹ ایسے ہیں، جن میں 3 یا ساڑھے 3 ملین سے زائد کی حاضری ریکارڈ کی گئی، 1993، 1994 اور 1997ء میں ہونے والے ان کنسرٹس میں شرکت کی ٹکٹ رکھی گئی تھی۔

ریہانا کے 2013ء کے لندن کے اسٹیڈیم میں رکھے گئے شو میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی تھی جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرفارم کیا تھا جس میں 96 ہزار مداح شریک ہوئے تھے۔

برازیلین پولیس کے مطابق انہوں نے بم دھمکی سے جڑے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید