• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین نے بالی ووڈ کو چور قرار دیدیا

نواز الدین صدیقی — فائل فوٹو
نواز الدین صدیقی — فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارت کی سب سے بڑی فلمی صنعت بالی ووڈ کو چور قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین ان دنوں اپنی آنے والی فلم کوسٹاؤ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اس دوران انہوں نے ایک تقریب میں بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں اصل کہانیوں کا فقدان ہے، ماضی کے فارمولوں کو دہرانے کے ساتھ ساتھ جنوبی فلموں اور گانوں کی نقل کی جاتی ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ میں جاری سیکوئلز اور ری میک کے رجحان کو تخلیقی صلاحیتوں کا دیوالیہ قرار دیا۔

اداکار کے مطابق بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار ہے، انہیں لگتا ہے جو فارمولا چل رہا ہے اسے ہی چلا لو، اس سے بھی زیادہ افسوسناک تو یہ ہے کہ ہم شروع سے چور ہیں۔

نوازالدین کا کہنا ہے کہ  ہماری انڈسٹری شروع سے چور ہے، ہم نے گانے چوری کیے، فلموں کی کہانیاں چوری کیں۔ اب جو چور ہوتے ہیں وہ پھر تخلیقی کیسے ہوسکتے ہیں؟ ہم نے کبھی ساؤتھ سے چوری کی ہے، کبھی یہاں سے، کبھی وہاں سے چوری کی، یہاں تک کہ کچھ کلٹ فلمیں جو ہٹ ہوئیں ان کے سین بھی کاپی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسے اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ چوری ہی تو کیا ہے، تو کیا ہو جائے گا؟ اب آپ اس طرح کی صنعت سے کیا امید کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جب ایسا ہوگا تو اداکار اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کی طرح چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں، جو اچھا کام لا رہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید