• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے: محسن نقوی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

دوحہ میں محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلیفہ بن حماد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے علاقائی صورتِ حال پر قطر کے وزیرِ داخلہ کو بریف کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، دنیا کے سامنے واقعے کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے۔

قومی خبریں سے مزید