بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی، دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی روک دیا۔
واپڈا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک کم ہو گئی۔
دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اب صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک تھی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد 35 ہزار 600 کیوسک کم کر دی۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 1 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔