جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، وہ 2 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔
مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں اجلاس میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی، حکومتی بنچیں خالی ہیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ ایوان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے۔