• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کےلیے مسئلہ ہے، قوم ملک کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی قرارداد آئے گی اور موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی، نہ وزیراعظم، نہ وزیر خارجہ اور نہ ہی کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ہم بانسری کس کے سامنے بجائیں، ہم ایک دوسرے پر تنقید کے دائرے سے نہیں نکل سکے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بھارت نے حملہ کردیا تو داخلی صورتحال کی کیا اسٹریٹجی ہے؟ ملک کی آخری صورتحال کی کیا اسٹریٹجی بنائی گئی ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیرسنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔

قومی خبریں سے مزید