کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ٹیکس ریکوری سسٹم بہتر بنانے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ افسر تعینات کر سکے گاجہاں پیداوار، سروسز اور اسٹاکس کی براہ راست نگرانی ہوسکی گی اس عمل سے بڑے پیمانے پر کم سیل دکھانے کا خاتمہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال، تعلیمی اداروں اور سروس سیکٹر میں بھی تعیناتی ہو سکے گی، بینک سے ٹیکس رقم کاٹی جا سکے گی۔آرڈیننس میں ایف ای ڈی سے بچنے کے لیے جعلی بار کوڈ، لیبل یا اسٹیمپ مجرمانہ عمل قرار دے دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر دیگر صوبائی یا وفاقی افسران کو چیکنگ، ضبطگی یا معائنہ جیسے اختیار دے سکتا ہے۔