• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تمام لوکل روٹس پر اسٹوڈنٹس کیلئے کرایوں میں 50 فیصد کمی

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی نے لوکل بس میں اسٹوڈنٹس سے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کے حوالے سے لوکل بس ایسوسی ایشن کے نمائندے جنرل سیکرٹری شیر احمد بلوچ، چیئرمین لالا حنیف شاہوانی اور سیکرٹری اطلاعات میر بلند شاہوانی کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر تمام لوکل روٹس پر اسٹوڈنٹس سے کرایوں میں 50 فیصد کمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کے لیے سہولیات کی فراہمی اور انہیں بروقت تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں لوکل بس اسوسیشن ہر ممکن تعاون کرے ۔ اس موقع پر لوکل بس ایسوسییشن کی جانب سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی اور کہا کہ اسٹوڈنٹس سے آدھا کرایا وصول کیا جاتا ہے اور اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی کیے جائیں گے۔