کوئٹہ(پ ر)رئیسانی روڈ شاہ زمان ہاؤسنگ اسکیم کا ٹیوب ویل آئے روز خراب ہونے کے باعث پانی کی قلت پیدا ہو گئی اہل علاقہ کے مطابق ناقص میٹریل و مشینری کے باعث ٹیوب ویل ہر ماہ خراب ہو جاتا ہے جس کے باعث لوگوں کو مہنگے داموں واٹرٹینکر خرید کر ضروریات پوری کرنا پڑتی ہیں انہوں نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کی معیاری میٹریل و مشینری سے مرمت کر کے پانی فراہم کیا جائے تا کہ مکینوں کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔