• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کی گاڑی غزہ کے بچوں کے لیے کلینک میں تبدیل

ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) کیتھولک خیراتی ادارے کیریٹاس نےگزشتہ روز بتایا کہ پوپ فرانسس نے اپنے انتقال سے قبل اپنی ایک پوپ موبائل کو جنگ زدہ غزہ میں بچوں کے کلینک میں تبدیل کرنے کے لیے عطیہ کیا تھا۔ پوپ کو خیر خواہوں کے ہجوم کا استقبال کرنے کا موقع فراہم کرنےکے لیے ڈیزائن کی گئی معروف کھلے رخ والی گاڑی کو کیریٹاس مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا گیا ہے اور جب بھی اسرائیل انسانی ہمدردی کے لیے راہداری کھولتا ہے تو یہ غزہ بھیج دی جائے گی۔ تبدیل شدہ مٹسوبشی کارکو پوپ نے 2014 کے بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کیا تھا اور اس کے بعد سے اس پر دھول جم رہی تھی اور زنگ لگ رہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید