• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں بندرگاہ دھماکے کے بعد دو افراد گرفتار

تہران (اے ایف پی) ایران میں سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ملک کی اہم تجارتی بندرگاہ پر ہونے والے ایک مہلک دھماکے کے سلسلے میں ایک سرکاری اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، 26اپریل کو جنوبی بندرگاہ شہید رجائی کے ایک ڈاک پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے، حکام نے ہلاکتوں کی نئی تعداد جاری کردی ہے ۔اتوار کو عدلیہ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اس لئے نظرثانی کی گئی ہے کیونکہ یہ طے پایا گیا ہے کہ کچھ لاشوں کو الگ الگ سمجھا گیا تھا وہ درحقیقت ایک ہی شخص کی لاش تھی"، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد اب بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔دھماکے کے وقت، وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے "حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور غفلت سمیت کوتاہیوں" کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ شہید رجائی آبنائے ہرمز پر ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے قریب واقع ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید