اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزیر کی ’’احمقانہ خواہش‘‘ سوشل میڈیا پر غیرسنجیدگی سے موضوع بحث، میمز کی بھرمار پہلگام میں دہشتگردی کے بعد جہاں دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سامنےکھڑے اپنے مقابل کی آنکھ جھپکنے کے منتظر ہیں، ایسے میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کی بھی کمی نہیں، کرناٹک میں اقلیتی بہبود کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کی پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ اپنے کندھے پر بم باندھ کر پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں‘۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیا گیا یہ بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں خان کو انتہائی جذباتی ہوکر یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ʼپاکستان ہمیشہ سے بھارت کا دشمن رہا ہے، اگر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ مجھے اجازت دیں تو میں پاکستان جا کر اپنے کندھے پر خودکش بم باندھ کر حملہ کرنے کو تیار ہوں۔