• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، منی لانڈرنگ پر ارب پتی بھارتی تاجر کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا

کراچی (نیوز ڈیسک)دبئی کی عدالت نے منی لانڈرنگ پر بھارت کے ارب پتی تاجر کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق بھارتی تاجر بلوندر سنگھ پر منی لانڈرنگ کیلئے منظم گروہ بنانے اور منظم جرائم کی سرپرستی کے سنگین الزامات عائد تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے تاجر بلوندر سنگھ کو 5سال قید، 5لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔اس کے علاوہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید