• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان عرفان، نعمان، فیاض، زاہد علی اور سجاد حسین سے آئس، کرسٹل اور حشیش سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

 ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات اور مسروقہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید