کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث5 سمیت8 ملزمان کو گرفتار کرکے 1060گرام چرس،35 گرام آئس 10 پوائنٹ شراب اور 20کلو گرام گٹکاماوا برآمد کرلیا گیا ،ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی ، کلاکوٹ، کلری، گارڈن، نیپئر اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا جن میں سلمان،بلال، طارق عرف ڈاکٹر، اقبال عرف بالا،مرزا اسد بیگ،اصغر، ظہیر اور عابد حسین عرف لاہوتی شامل ہیں ،ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اقبال عرف بالا عادی اس سے قبل بھی منشیات کے 8 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، علاوہ ازیں تھانہ سولجر بازار پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور نقد رقم برآمد کرلی ،دریں اثنارینجرز اور تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے افغان کیمپ بہادر گوٹھ سے مبینہ طور پرڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان سنددھ رینجر کے مطابق ملزمان نیوسبزی منڈی ، انڈس چوک ناردرن بائی پاس ، جنجھار گوٹھ اور جامعتہ الرشید روڈ پر کاروباری افراد اور شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے،گرفتار ملزمان میں عالم زیب سواتی سرغنہ، عمر صادق سواتی ، نور اللہ افغانی اور عامر الیاس بنوسی کے قبضے سے 30 بور پسٹل بغیر لائسنس ، 9 ایم ایم پسٹل بغیر لائسنس ، مو بائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔