کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر کمرشل پلازہ کے تہہ خانے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک ہاؤسنگ اسکیم کے قریب پلازہ کے تہہ خانے میں آگ لگی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر فائر بریگیڈز طلب کی گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔