پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارت کو اندازہ ہوچکا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، فورم یہ ہوتا ہے کہ جب آپ ہماری تجاویز سنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتکاری میں تیزی آنی چاہیے، مستقل طور پر سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے، سفارتی طور پر کمزرویوں کو ضرور دور کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں جا کر دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت میں بی جے پی کی مقبولیت کا گراف نیچے جارہا ہے۔